ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آب پارہ میں درج مقدمہ ، شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع

آب پارہ میں درج مقدمہ ، شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو ساؤنڈ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر آب پارہ میں درج مقدمے  میں عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ۔ 

 عدالت نے شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت میں قبل از گرفتاری 11 دسمبر تک توسیع کر دی آئندہ سماعت 11 دسمبر کو ہو گی،کیس کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل شیخ نے کی ، ایڈوکیٹ شیر افضل مروت عدالت پیش نہیں ہوئی انکی جگہ وکیل سید شجر عباس عدالت پیش ہوئے ،ایڈوکیٹ سید شجر عباس نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت شہر سے باہر ہیں ،ایڈوکیٹ سید شجر عباس نے شیر عباس مروت کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer