ویب ڈیسک : سوئی ناردن کو کمرشل صارفین کے ساتھ آر ایل این جی معاہدے سے روک دیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اوگرا نے حکم دیا ہے کہ آر ایل این جی کا معاہدہ نہ کرنے والے کمرشل صارفین کے کنکشنز نہ کاٹے جائیں۔
سوئی نادرن گیس نے کمرشل صارفین کو 25 اکتوبر کو نوٹسز بھجوائے تھے۔ کمرشل صارفین کو یکم نومبر تک آر ایل این جی معاہدہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن نے نوٹسز کے خلاف اوگرا میں درخواست دائر کی تھی ، اوگرا نے فیصلہ سنادیا کہ ہوٹلوں اور بیکریوں کو ماضی کی طرح قدرتی گیس ہی ملے گی۔