دانتوں کو سفید اور صحت مند بنانے کے آسان طریقے

7 Dec, 2022 | 07:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  دانت انسانی خوبصورتی  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،  دانت  خوبصورت نہ ہوں تو حسن ماند پڑتا جاتا ہے تاہم دانتوں کی چمک کے لئے  مصنوعی طریقوں کا سہارا  لینا بہت نقصان دہ ہے۔

کھانے اور کسی بھی قسم کے مشروبات پینے کے بعد لازمی برش کریں ،اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ  دن میں صرف ایک بار برش کرنے کو کافی سمجھتے ہیں ،لیکن صحت مند اور  خوبصورت دانتوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر کھانے اور مشروب پینے کے بعد برش کریں،دانتوں کی صفائی کے لیے قدرتی طریقے استعمال کریں  تاکہ  انہیں کم سے کم نقصان پہنچے اور  یہ زیادہ عرصے تک آپ کا ساتھ نبھائیں۔

دن میں دوبار برش کرنے کے بعدبھی دانتوں میں خوراک کے چھوٹے ذرات باقی رہ جاتے ہیں  جو دانتوں کے بیچ میں چپک جاتے ہیں ،جنہیں نکالنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے 'فلوسنگ '،اس طریقے سے  نہ صرف خوراک کے چھوٹے ذرات باہر نکل آتے ہیں بلکہ یہ کیویٹی  اور مسوڑھوں کی بیماریوں کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال  بہت سی بیماریوں کے خاتمے کا سبب بنتا ہے،ڈاکٹرز  بھی مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تجویز دیتے ہیں ،دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے جتنا ہوسکے اتنا پانی پئیں،زیادہ پانی پینے سے دانت صاف ہوتے ہیں  کیونکہ پانی کا بہاؤ قدرتی طور پر دانتوں کے اندر کی صفائی کردیتا ہے۔

مزیدخبریں