میٹنگ کے دوران چوہا کیک کھا گیا

7 Dec, 2022 | 07:44 PM

ویب ڈیسک : مہمانوں کے لیے پیش کیا گیا کیک میٹنگ کے دوران ہی چوہا کھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دلچسپ صورتحال یہ تھی کہ میٹنگ کے دوران ہی ٹیبل پر رکھا کیک چوہا کھا رہا ہے اور کسی کو معلوم ہی نہیں جبکہ چوہا بھی اطمینان کے ساتھ کیک کھانے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میٹنگ کے شرکا میٹنگ کنڈیکٹ کرنے والے کو سننے میں مصروف ہیں اور اس دوران چوہا بڑے سکون کے ساتھ کیک کے مزے لے رہا ہے۔

اجلاس کے دوران کیمرہ مین نے جب کیمرے کو زوم کیا تو چوہے کی چوری پکڑی گئی۔ویڈیو ٹوئٹ کرنے والے صارف نے لکھا کہ چوہا میٹنگ میں، جس پر دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

مزیدخبریں