پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم کونسی ہے؟  

7 Dec, 2022 | 05:59 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)گوگل نے 2022 میں پاکستانی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں اور ٹی وی شوز کی فہرست جاری کر دی ۔

اس فہرست کے مطابق پہلی بار ایک پاکستانی فلم کو گوگل میں سب سے زیادہ جس فلم کو سرچ کیا گیا وہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ہے جو پہلے ہی دنیا بھر میں بزنس کا ریکارڈ قائم کرچکی ہے اور اب پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

اس سے ہٹ کر پاکستانیوں کو سپر ہیروز فلموں یا ٹی وی شوز میں زیادہ دلچسپی رہی۔دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ٹی وی شو مس مارول تھا جس میں پاکستانی نژاد اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔تیسرے پر سپر ہیرو فلم بلیک ایڈم رہی جبکہ چوتھے پر تھور لو اینڈ تھنڈر اور 5 ویں پر ڈاکٹر سٹرینج رہی۔

مزیدخبریں