اداکارہ صبور علی نے رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کیا ؟ بڑا انکشاف    

7 Dec, 2022 | 04:53 PM

Imran Fayyaz


(ویب ڈیسک ) اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ انہوں نے وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشن لگوائے ہیں۔

  ایک انٹرویو میں میزبان نے جب صبور علی سے  وائٹننگ انجیکشن والی تصاویر کے بارے میں سوال کیا تو  صبور علی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز کی تھی، ہم اتنا کام کرتے ہیں،جس وجہ سے ہم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں،وہ انجیکشن ہم نے انرجی کے لیے لگوائے تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے۔

مزیدخبریں