پاکستان میں گوگل کا دفتر کب قائم ہوگا؟

7 Dec, 2022 | 04:03 PM

ویب ڈیسک : وفاقى وزير انفارمیشن ٹیکنالوجی سيد امين الحق نےکہا ہے کہ گوگل نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا دی ہے، جلد ہی ان کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل سگنیچر کے لئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کی افتتاحى تقريب سے خطاب کے دوران سید امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگریز تھی۔ روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہو گی۔

وفاقى وزير نے بتایا کہ پاکستان میں گوگل ، فیس بک اور ٹک ٹاک کے دفاتر جلد قائم کئے جائیں گے۔ گوگل نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا دی ہے ، جلد ہی ان کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،فیس بک اور ٹک ٹاک حکام سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔     امین الحق نے کہا کہ جو استعفىٰ لينے آئے تھے وہ اپنا استعفى دے کر چلے گئے ، عام انتخابات نئی مردم شمارى کے تحت جولائى اگست ستمبر میں ہوں گے۔

مزیدخبریں