سٹی 42 :لاہور میں سموگ کے گہرے بادل ، اے کیو آئی کی شرح اضافے کے ساتھ 345 ریکارڈ کی گئی شہر میں سورج نے کرنیں بکھیر دیں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگیا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.
لاہور میں سموگ پھر سے بڑھنے لگی لاہور میں اے کیو آئی کی شرح 345 ریکارڈ کی گئی لاہور کے دیگر علاقوں فدا حسین 515, فیز 8 ڈی ایچ اے 438, سید مراتب علی روڈ 430, کینال بنک 407, جوہر ٹاون کے بلاک 362 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی .
لاہور کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بارش کے حوالے سے کوئی امکان موجود نہیں۔