غریب عوام کیلئے بری خبر، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

7 Dec, 2022 | 03:02 PM

(شہزاد خان) حکومت سیاسی محاذ آرائیوں میں مصروف،مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا، شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری ،مختلف اشیائے ضروریہ اچار،بسکٹس، شیو ریزر،خشک دودھ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا سلسلسہ جاری ہے، کریانہ شاپس، ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں،  مختلف کمپنیوں کا اچار 50 روپے مہنگا ہوا ہے، اسی طرح مختلف کمپنیوں کے شیو ریزر کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ مختلف کمپنیوں کے بسکٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 10 روپے بڑھ کر40 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح نیسلے بنیاد 35 روپے بڑھ کر 1060 روپے کا ہوگیاجبکہ برگر، شوارما چیز 50 روپے بڑھ کر 550 روپے کا ہوگیا۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری پریشان ہیں۔ شہری کہتے ہیں سیاسی جماعتیں اقتدار کی کرسی کے چکر میں جنگ لڑ رہی ہیں اور عوام کو مہنگائی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں