ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 109 ارب روپے کا اضافہ

پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 109 ارب روپے کا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 109 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد صوبہ مجموعی طور پر 1 ہزار 3 سو 16 ارب روپے کا مقروض ہو گیا۔

 پچھلے مالی سال جون میں پنجاب مجموعی طور پر 1 ہزار 207 ارب روپے کا مقروض تھا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ بلیٹن رپورٹ میں اعدادوشمار مزید بڑھ گئے۔ پنجاب حکومت پر گردشی قرضوں کا حجم 3 اعشاریہ 3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رواں مالی سال کے دوران ادائیگیوں کے اوپر 22 ارب روپے کا شرح سود ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شرح سود بڑھنے سے پنجاب حکومت پر رواں سال قرض کی ادائیگی کا حجم 92 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر