ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

 دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مسلم ملک کے پاسپورٹ کو دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہا، یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتا ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی سطح پر سفر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اب بھی دنیا کو وبا کے اثرات کا سامنا ہے مگر سفر کرنا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دنیا کے ہر ملک کا پاسپورٹ 2022 کے دوران طاقتور ہوا کیونکہ ممالک کی جانب سے سفری سہولیات کو آسان بناکر اقتصادی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 173 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 172 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں، چیک ریپبلک، یونان، جاپان، برطانیہ، آسٹریلیا اور ہنگری کے پاسپورٹس پر 171 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔

5 واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، لتھوانیا، سلواکیہ، کینیڈا اور مالٹا کے نام رہا جن کے شہری 170 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔

سب سے کم ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کرنے والے پاسپورٹس

اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر 44 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان سے نیچے عراق (95 ویں نمبر پر)، شام (96 ویں نمبر پر) اور افغانستان (97 ویں نمبر پر) موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں یمن (93 ویں)، بنگلہ دیش (92 ویں)، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین (91 ویں) اور ایران (90 ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے۔