حکومت پی ٹی آئی بیک ڈور رابطے، دو بڑوں کی ملاقات

7 Dec, 2022 | 12:10 PM

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی, دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ملاقات کریں گے، جس میں پالیمانی امور اور قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے اسحاق ڈار کی دو ملاقاتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں