چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

7 Dec, 2022 | 11:41 AM

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئیر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی رہنما آج زمان پارک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، جمشید چیمہ اور شفقت محمود شرکت کریں گے۔ میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، محمود خان وزیراعلٰی کے پی کے اور پرویز خٹک شریک ہوں گے۔ علی زیدی، قاسم سوری، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ مہم کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے پر مشاورت کی جائے گی، آئندہ الیکشن کی تیاری اور گرتی ہوئی ملکی معاشی صورتحال جیسے اہم امور زیر غور آئیں گے۔

مزیدخبریں