(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں اپنے پلیئرز کے جیولری پہننے پر پابندی عائد کردی۔
پولینڈ سے مقابلے کے پہلے ہاف میں ہیڈ کوچ ڈیڈائر ڈیس چیمپس کے ایک اسسٹنٹ نے جولیس کونڈے کے گلے سے سونے کی چین اتار لی تھی۔
کوچ نے کہا کہ جولیس خوش قسمت ہیں کہ وہ میرے غصے سے بچ گئے مگر دیگر میچز میں کسی کو بھی جیولری استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔