ویب ڈیسک:محکمہ صحت کے ترقیوں کے منتظر نرسنگ سٹاف کیلئے بڑی خوشخبری،سندھ سرکار نے نرسنگ سٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینےکا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت نے سلیکشن بورڈ تھری کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس 15 دسمبر ایک بجے طلب کیا گیا ،اجلاس سیکرٹری صحت کے آفس میں ہوگا ،اسپیشل سیکرٹری صحت ایڈیشنل سیکرٹری صحت جنرل شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں 17 گریڈ کے نرسنگ انسٹرکٹر 17 گریڈ کے کلئنیکل انسٹرکٹر کو اگلے 18 گریڈ میں ترقیاں دینے کی منظوری دے دی جائے گی ۔