وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے بڑااعلان کردیا

7 Dec, 2022 | 08:30 AM

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کر دیا ، گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک کیا جائے گا ۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لاہورسیالکوٹ موٹر وے کا منصوبہ سابقہ دور میں بنایا۔بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس منصوبے کو تبدیل کیا جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اورکئی شہرموٹر وے سے لنک نہ ہوسکے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سےوزیراعلیٰ آفس میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں ایم این اے حسین الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ  پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے مواصلاتی رابطہ ہونے سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت ملے گی،صنعتکاروں کو اپنی پروڈکٹس دیگر شہروں تک لے جانے میں آسانی ہوگی،  لاہورسیالکوٹ موٹروے کے ساتھ دیگرشہروں کو بھی لنک کیا جائے گا،اس موقع پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے گوجوانوالہ لنک کے منصوبے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ کی پیشکش کی۔

مزیدخبریں