پاکستان کے فوری ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے: معاشی ماہرین

7 Dec, 2022 | 08:20 AM

ویب ڈیسک: معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے فوری ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماہرین معیشت کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ایم ایف سے قسط ملنا اور پروگرام مکمل کرنا ملک کی معیشت کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے، حکومت کو اسے یقینی بنانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے اور توانائی کی بچت کی بھی ضرورت ہے تاکہ ملک اس بحران سے نکل سکے۔

دوسری جانبوزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن بات چیت جاری ہے۔اسلام آباد میں ایس ڈی پی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو قرضوں کی ادائیگی رول اوور  پر کی جارہی ہے، نئے قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ پاکستان کو اگلی قسط اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں، تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔ 

مزیدخبریں