ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کو مارشل لا سے بچا لیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا عمران خان نے صدر عارف علوی سے سمری پر دستخط کا نہ کہا ہوتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتاانہوں نے کہا کہ مانا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کوغیرمعمولی طورپر سپورٹ کیا مگر مشکلات بھی کھڑی کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، فوج کی نئی قیادت سے کوئی مسئلہ نہیں چاہتی۔