کالج کی پارٹی میں غیراخلاقی ڈانس، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

7 Dec, 2021 | 08:17 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: تعلیمی اداروں میں طلبا کو معاشرے میں کامیاب شخص بننے کی تدریس کی جاتی ہے، انہیں بتادیا جاتا ہے کہ اچھی تعلیم سے وہ معاشرے کا بہترین شہری بن کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں لیکن ایک کالج میں طلبا کی جانب سے غیراخلاقی سرگرمیوں اور کالج سٹاف کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نیشنل کالج حاصل پور میں طلبا کی جانب سے پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں انہوں نے انڈین گانوں پر ڈانس پرفارم کیا لیکن اس تقریب میں عجیب بات یہ تھی کہ لڑکوں نے لڑکیوں کا لباس پہن کر رقص کیا۔ طلبا کے ڈانس کی یہ ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

صارفین کی جانب سے تعلیمی ادارے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ صارف نے لکھا کہ ’نیشنل کالج حاصل پور میں ڈانس میلہ، یہ لڑکے ہیں یا لڑکیاں فیصلہ آپ کریں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ نیشنل کالج حاصل پور پنجاب میں فریشر پارٹی کے نام پر یہ سب کیا ہو رہا ہے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کالج میں دورانِ تقریب غیراخلاقی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں۔ کمشنر بہاولپور اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ایکشن لیتے ہوئے تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا۔

مزیدخبریں