ملک سلطان اعوان: بگ بیش میں باؤنڈری لائن پر جیک فریزر کے شاندار کیچ کی دھوم، یقینی چھکے کو آؤٹ میں تبدیل کردیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بگ بیش سیزن گیارہ میں شاندار مقابلے جاری ہیں، ڈوکلینڈ کرکٹ سٹیڈیم ملبرن میں تیسرا میچ کھیلا گیا، میچ میں ملبرن رینی گیڈز اور ایلیڈ سٹرایئکرز مدمقابل تھے، رینی گیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، میکنزی 56 اور ہارپر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سڈل نے 3، وورل اور گریٹن نے 2،2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں سٹرایئکرز 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز پر ہمت ہار گئے، سنسی خیز مقابلہ ملبرن رینی گیڈز نے دو رنز سے جیت لیا،ہیری نیلسن 30 اور شارٹ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ظاہر خان نے 3 اور سدرلینڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ظاہر شاندار باؤلنگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
میچ میں ایک یادگار لمحہ ایسا بھی آیا کہ دوسری اننگز کے 9ویں اوور میں ظاہر خان کی گیند پر جیک ویدرلڈ نے چھکا جڑنے کی کوشش کی جو کہ باؤنڈری لائن پر موجودجیک فریزر نے ناقابل یقین کیچ تھام کر ناکام بنادی، کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔