نان‬⁩، روٹی کی قیمت مزید بڑھانے کا فیصلہ

7 Dec, 2021 | 07:30 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی کا نرخ بڑھانے کا فیصلہ ،⁦‪نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن نے کل لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے جس میں روٹی10 سے 12 ⁦‪نان‬⁩ 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔
 آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی کا نرخ بڑھانے کا فیصلہ ،⁦‪نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن نے‏ کل رحمان پورہ لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ ‏آٹے کاتھیلہ 860 سے بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے جبکہ آٹا بوری 4800سے 6000 روپے ہو گئی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ‏موجودہ قیمت پر ⁦‪نان‬⁩ روٹی نہیں بیچ سکتے۔تاہم کل نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں‏ روٹی10 سے 12 ⁦‪نان‬⁩ 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز زیر غور لائی جائے گی۔

مزیدخبریں