ہربنس پورہ ،کمسن بچے کو آوارہ کتے نے نوچ ڈالا،ہسپتال منتقل

7 Dec, 2021 | 07:18 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ہربنس پورہ کے علاقے حکیماں والا ڈیرہ کے قریب آوارہ کتے کے کاٹنے سے کم سن بچہ زخمی ، ریسکیو نے زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔
 ریسکیو  ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں آوارہ کتے نے چار سالہ بلال نامی بچے کو نوچ لیا ۔ کتے کے کاٹنے سے کم سن بلال کے سر پر زخم آئے،افسسوسناک واقعے کے بعد  مکینوں نے ریسکیو کو اطلاع دی ۔ریسکیو اہلکاروں نے چار سالہ بلال کو علاج معالجہ کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

افسوسناک واقعے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے آوارہ کتوں سے عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔ ان کے تدارک کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے ہوں گے،آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کےبڑھتے واقعات نے سرکاری اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی تاہم آوارہ کتوں سے شہریوں کو بچانے کے لیے باتوں اور دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے۔گزشتہ چند روز میں کتے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں