ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دین کے نام پر ظلم کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے۔۔وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام

PM Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ دین کا نام استعمال کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔ سیالکوٹ واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے، انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ دین کا نام استعمال کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کسی معاشرے میں نہیں ہوتا کہ الزام لگانے والا منصف بن جائے۔ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے پریانتھا کمارا کے خاندان کےلیے ایک لاکھ ڈالرجمع کرلیے، پریانتھا کمارا کے خاندان کو ہمیشہ تنخواہ دی جائے گی، ملک عدنان پر قوم کو فخر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے کھڑا تھا۔ اسلام آباد کی تقریب میں آنجہانی سری لنکن مینجر کی زندگی بچانے کی کوشش کرنے والے ڈپٹی مینجر ملک عدنان کو تعریفی سند سے نوازا گیا۔ عمران خان نے ملک عدنان کو 23 مارچ کو تمغہ شجاعت سے بھی نوازنے کا اعلان کیا۔