ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی مشہور سام سنگ کمپنی نے سمارٹ فونز اور کنزیومر الیکٹرانکس کے شعبوں کو باہم ضم کرکے نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا ہے۔
کمپنی اب تین کی بجائے دو شعبے - چپس اور الیکٹرانکس بشمول سمارٹ فونز- تقسیم کردی گئی ہے اور دو معاون چیف ایگزیکٹو آفیسرز کام کریں گے۔ اور توقع کی جاری رہی ہے کہ حالیہ سالوں میں سمارٹ فونز کی گرتی ہوئی فروخت کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ 2010 میں کمپنی کے کل منافع کا 70 فی صدحصہ سمارٹ فونز سےحاصل ہوتا تھا جو پچھلے کچھ عرصے سے کم ہوتے ہوتے 17 فی صد رہ گیا ہے۔
دوسری طرف دنیا بھر میں چپس اور سیمی کنڈکٹر کی بڑھتی طلب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سام سنگ نے پچھلی تین سہ ماہیوں میں 13۔4 ارب ڈالرکا منافع کمایا۔