ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متعلق خطرناک انکشاف

new reasearch
کیپشن: Omicron virus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متعلق نیا انکشاف ہوا ہے ،  ایک قرنطینہ مرکز میں ویکسی نیشن کے باوجود دو مسافروں میں یہ وائرس پایا گیا۔

یہ بات ہانگ کانگ میں  کی گئی  والی ایک نئی  تحقیق میں سامنے آئی۔ دنیا بھر کے طبی ماہرین اس حوالے سے کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ قرنطینہ میں اتنے فاصلے پر ہونے کے باوجود مسافروں میں کورونا وائرس پایا جانا بہت تشویشناک ہے۔ہانگ کانگ یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ثابت ہوا ہے کہ ان دونوں میں سے کوئی بھی فرد نہ تو اپنے کمرے سے باہر نکلا اور نہ ہی ان کا کسی اور رابطہ ہوا  وائرس اس کے باوجود مسافروں میں کورونا پایا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہوا کے ذریعے اومیکرون کا پھیلاؤ اس وقت ہوا جب کھانے لینے یا کوویڈ ٹیسٹنگ کے دوران ان کے کمروں کے دروازے کھولے گئے۔ہانگ کانگ میں ہونے والی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ قرنطینہ ہوٹل میں ایک دوسرے سے کافی دور مقیم ایسے افراد جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی تھی، میں اومیکرون کی تشخیص سے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ہوٹل کی راہداری میں ہوا کے ذریعے وائرل ذرات سے ایک سے دوسرے فرد میں بیماری کی منتقلی ہی ممکنہ وجہ تھی اور اس طرح کے پھیلاؤ سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے۔