لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزموں کو کڑی سزا سنادی گئی

7 Dec, 2021 | 04:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تیزاب گردی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق عدالت نے تیزاب گردی میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی،عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی،سزا کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے،عدالت نے ملزمان کی وکلاء اور پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد سزا سنائی۔

ملزمان کے وکلاء امبرین سرفراز اور شیر گل کے دلائل دیئے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر فیصلہ سنایا،پراسکیوشن نے 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرایے،دوران ٹرائل متاثرہ لڑکی مریم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

 پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کےخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمات درج ہوا، ملزمان نے مریم نامی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا تھا،ملزم محمد احمد نے ساتھی کے ساتھ مل کر مریم پر تیزاب پھینکا،ملزم مریم سے شادی کرنا چاہتے تھا انکار پر تیزاب پھینک دیا۔

مزیدخبریں