ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروشوں کی شامت آ گئی

Price controle
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)بنیادی اشیائے ضروریہ کےنرخوں کی ازسرنو تعین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔
 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس میں زرعی اجناس کے ہول سیلرز ،ریٹلرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ مشاورت کا مقصد بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتیں طے کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین سے زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروایئاں ہونگی ،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔