فہد علی: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر موٹروے پے بنا ایم ٹیگ کے گاڑیوں کا داخلہ بند۔ موٹروے راوی ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شہری بھی قطاروں میں لگے رہے۔
آئی جی موٹر وے انعام غنی کی جانب سے موٹر وے پولیس کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ہدایات جاری کردی گئیں۔ موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ راوی ٹول پلازہ موٹر وے پر ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شہری قطاروں میں لگے رہے، کسی نے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا تو کوئی غصے کا اظہار کرتا رہا۔
ڈی آئی جی موٹر وے زون ون محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اب شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کے کاغذات پر مفت ایم ٹیگ لگائے جارہے ہیں۔ موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں پر سفر کے لیے پابندی کے باعث راوی ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ رہیں۔