ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکن شہری کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت

Sialkot Incident
کیپشن: Sialkot Incident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے تشدد اور لاش جلانے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم امتیاز عرف بلی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزم امتیاز عرف بلی سری لنکن منیجر پر تشدد اور لاش کی بے حرمتی میں شامل تھا اور  اسے راولپنڈی جانے والی بس سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید 8 مرکزی ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا گیا جس کےبعد زیر حراست ملزمان کی تعداد 131 ہوگئی ہے، تحقیقات کے مطابق زیر حراست 26 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔

 واضح رہےکہ سیالکوٹ میں 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔ فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے اور پھر آگ لگا دی۔

Sughra Afzal

Content Writer