نازیبا ویڈیوز سکینڈل، اداکارہ خوشبو کو ریلیف مل گیا

7 Dec, 2021 | 02:39 PM

Arslan Sheikh

عثمان الیاس: تھیٹرمیں سٹیج اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا سکینڈل، اداکارہ خوشبو کے سمیت ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئےعبوری ضمانتیں دائر کرا دیں۔

لاہور کےشالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکاراوں کی خفیہ کیمرے سے بنائی جانے والی برہنہ ویڈیوز سکینڈل میں ایف آئی اے نے اداکارہ خوشبو سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزموں نے عبوری ضمانتیں دائر کرائی جبکہ تھیٹرڈائریکٹراجمل،سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی گئی ہے۔ جن اداکاراؤں کی ویڈیوز بنی ان میں اداکارہ زارا خان، مہک نور اور سلک شامل ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔ سیشن عدالت نے ایف آئی اے کو ملزموں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سائبر کرائم نے ویڈیو سکینڈل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے تھیٹرمالک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا ہے۔



مزیدخبریں