ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی، متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا۔
متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی، متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق نئے ویک اینڈ کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کو ساڑھے چار دن کے کام کے ہفتے میں تبدیل کر رہے ہیں، جس میں جمعہ کی سہ پہرسے ویک اینڈ کا آغاز ہوگا اور ہفتہ اور اتوار تک رہے گا۔