لاہوریوں کیلئے دو ارب اسی کروڑ پچاس لاکھ کا منصوبہ

7 Dec, 2021 | 01:46 PM

Malik Sultan Awan

درنایاب: ایل ڈی اے کا شہر کے انفراسٹرکچر کی تعمیرو بحالی کے لئے پراجیکٹ پر پراجیکٹ لانے کا سلسلہ جاری، ایل ڈی اے نے سگیاں روڈ ، کریم بلاک کے بعد مین بلیوارڈ سگنل فری کوریڈور کیولری گراونڈ انڈر پاس اور فلائی اوور کا پی سی ون بھی حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے ارسال کردیا ہے ۔
 منصوبے میں ڈیول کیرج وے انڈر پاس اور سنگل وے فلائی اوور کا تخمینہ لاگت دو ارب اسی کروڑ پچاس لاکھ لگایا گیا ہے۔ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ اور ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے ۔ کیولری گراونڈ خالد بٹ چوک پر فل ہائیٹ انڈر پاس تجویز کیا گیا ہے۔ گھوڑا چوک پر ڈیفینس موڑ کی جانب سنگل وے فلائی اوور تجویز کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی منظوری کے بعد چیف انجنئیر ٹو مظہر حسین خان نے پی سی ون ارسال کیا۔ پی سی ون منظوری کے لئے آئندہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ رواں ماہ ایل ڈی اے نے تیسرے بڑے میگا پراجیکٹ کا پی سی ون حکومت پنجاب کو ارسال کیا ہے۔ خالد بٹ چوک انڈر پاس فلائی اوور مکمل ہونے سے مین بلیوارڈ سے ڈیفینس تک سگنل فری کوریڈور ہوجائے گا۔
 حکومت پنجاب منصوبے کو فنڈز لاہور اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیکٹر سے کی جائے گی ۔ مین بلیوارڈ سگنل فری کوریڈور کیولری گراونڈ انڈر پاس اور فلائی اوور کا پی سی ون بھی حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے ارسال کردیا ہے ۔

مزیدخبریں