ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گن پوائنٹ پر طالبہ کے ساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ

student rape in Lahore
کیپشن: Student Rape
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: طالبہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کا افسوس ناک واقعہ، فرسٹ ایئر کی طالبہ ہمسائے کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی،  ملزم نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم حیدر علی 2 نامعلوم ساتھیوں سے ملکرطالبہ کو گاڑی میں لے گئے، ملزموں نے شور مچانے پر بھائی کو جان سے مارنے کا کہتے رہے، حیدر علی نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور دستاویز پر سائن انگوٹھے لئے۔فرسٹ ایئر کی طالبہ ہمسائے کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی۔

حیدر علی نے بذریعہ کال 50 ہزار مانگے اور بلیک میل کرنے لگا۔ پولیس نے 2 ماہ قبل طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ سند پولیس نے مرکزی ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا، سی سی پی او  لاہور فیاض احمد دیو  نے ایس پی صدر آپریشنز، انوسٹی گیشنز، اے ایس پی رائیونڈ اور ٹیم کو  شاباش دی۔ سی سی پی او  کی دیگر مفرور ملزمان کی بھی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت دی۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی کی ہدایت پر اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود اور خصوصی ٹیم نےکارروائی کی۔ تھانہ سندر کی آپریشنز و انوسٹی گیشن پر مشتمل ٹیم نے مفرور مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔

یاد رہے وزیر اعلی عثمان بزدار نے سندر کی حدود میں طالبہ سے ز یادتی کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ نےسی سی پی او لاہور فیاض احمد سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔