جنید جمشید کی آج 5 ویں برسی

7 Dec, 2021 | 12:54 PM

ایبٹ روڈ (زین مدنی )اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والے مایہ نازنعت خواں  مذہبی اسکالر اور فیشن ڈیزائنر جنید جمشید کو دنیا فانی چھوڑے 5 سال بیت گئے۔ 

جنید جمشید نے نغمے دل دل پاکستان سے شہرت حاصل کی تھی لیکن انہوں نے اپنی موسیقی کے عروج میں اسے خیر باد کہہ کر دین کی تبلیغ کرنی شروع کی تھی، اس دوران جنید جمشید نے بے شمار نعتیہ کلام پیش کیے تھے، 7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید پی آئی اے کی پرواز سے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی اہلیہ اور 47 دیگر افراد سمیت اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ گئے تھے۔

مزیدخبریں