تیز رفتار ریل ۔۔۔ ابوظہبی سے دبئی کا سفر 50منٹ میں

7 Dec, 2021 | 12:47 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :  تیز رفتار ریل سالانہ تین کروڑ سے زائد مسافر وں کو ابوظہبی سے دبئی کا سفر محض 50 منٹ میں پہنچائے گی۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اتحاد ریل کے توسیعی منصوبے کے تحت ابوظہبی سے دبئی کا سفر صرف 50 منٹ کا ہوگیا جب کہ فجیرہ تک کا سفر صرف 100 منٹوں میں مکمل ہوجائے گا۔ ان ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد 36.5 ملین سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

  یو اے ای کے ریلوے پروگرام کے 50 پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں جن کا مقصد 2030 تک پوری ریاست میں پٹڑیوں کا جال بچھانا ہے جسے نہ صرف مسافروں بلکہ مال برداری کے بھی کام میں لایا جائے گا۔

 متحدہ عرب امارات ریلوے کا یہ منصوبہ ترقیاتی اور اقتصادی منصوبوں کا ایک سلسلہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک سے تجارتی مسابقت اور اقتصادی برتری برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔

 مستقبل میں یہ ریلوے ٹریک سعودی عرب کی سرحد پر واقع غویفت سے مشرقی ساحل پر فجیرہ کی بندرگاہ تک چلے گی اور متحدہ عرب امارات کے 11 اہم شہروں اور علاقوں کو بندرگاہ سے منسلک کردے گی۔

مزیدخبریں