سٹی 42 : لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیشن 2022 تا 2023 کے امتحانات کیلئے داخلے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک کی توسیع کردی،مقررہ تاریخ کے بعد پانچ سو روپے جرمانہ کے ساتھ 30 دسمبر تک داخلے ہوسکیں گے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیشن 2022 تا 2023 کے امتحانات کیلئے داخلے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی۔اب امیدوار 15 دسمبر تک اپنا داخلہ تعلیمی بورڈز کو بھجوا سکیں گے۔مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ فیس 500 روپے جرمانہ کے ساتھ وصول کی جائے گی۔امیدوار 500 روپے جرمانہ کیساتھ 30 دسمبر تک داخلہ جمع کرواسکیں گے۔30 دسمبر کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔