وزیراعلیٰ کامحکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پرچھاپہ،سیکرٹری کو اوایس ڈی بنادیا گیا

7 Dec, 2021 | 11:55 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب لاپرواہ افسران کیخلاف فعال ہو گئے،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کامحکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس اچانک چھاپہ،غیر حاضر ہونے پر سیکرٹری کو او ایس ڈی اور دیگر ملازمین کو معطل کرنے کا حکم دیدیا.
 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  بغیر پروٹوکول ساڑھے دس بجے محکمہ سیاحت کے آفس پہنچے،،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی ہمراہ تھے،وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹری سیاحت اور دیگر افسروں و عملے کی دفتر سےغیر حاضری پر شدید برہم ہوئے۔ انہوں نے سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے اورغیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ساڑھے دس بجے تک دفتر حاضر نہ ہونیوالے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، تاخیرسے دفترآنا سرکاری فرائض میں غفلت ہے۔ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ غیرحاضر افسروں اور عملے کیخلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیدیا ہے، دفاتر میں وقت کی پابندی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا، محکمے کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کیساتھ مانیٹرکیا جائے گا،سرکاری افسران اورعملہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے  غیر حاضر افسروں اور عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے- انہوں نے کہا کہ  دفاتر میں وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا- اب میں  ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا - محکمے کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا-وزیر اعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ  وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ اب  سرکاری افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں ۔ محکمہ سیاحت کے افسروں اور عملے کے خالی دفاتر دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی۔
 

مزیدخبریں