چرا لیا ہے تم نے جو دل کو۔۔۔مریم نواز کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

7 Dec, 2021 | 11:37 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانا گانے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کر رہا ہے۔ 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں منعقد تقریب میں گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نوا ز نےگانا چرا لیا ہے تم نے جو دل کو، نظر نہیں چرانا گا کر سب کو بے حد متاثر کیا۔ اس سے قبل مریم نواز کی تم دینا ساتھ میرا گانا گانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، مریم نواز نے تقریب میں شریک مہمانوں کی فرمائش پر گانا گایا۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز  کے گانا گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں حمزہ شہباز نے ’ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ سنا کر لوگوں کو دل جیت لیے۔

مزیدخبریں