کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

7 Dec, 2021 | 09:52 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک (سٹی42) کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی اسٹیڈیم کے قائد انکولزر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں، شائقین کرکٹ 100 سے 2 ہزار روپے تک کی ٹکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں، ٹی 20 سیریز کی کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور او ڈی آئی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 1 ہزار روپے مقرر ہے، پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی تاہم صرف ویکسینیٹیڈ شائقین کرکٹ کا ہی گراونڈ میں داخلہ ہوسکے گا،  بارہ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور  پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی۔

 

مزیدخبریں