معالج کے گلے لگنے پر حمائمہ ملک تنقید کی زد میں آگئیں

7 Dec, 2021 | 09:41 AM

ڈیفنس (زین مدنی) معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک اپنے معالج کے گلے لگنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

 اداکارہ حمائمہ ملک گزشتہ ماہ اچانک بیمار ہو گئی تھیں، حمائمہ ملک کی جانب سے اپنی صحت یابی کی خبر اور اپنے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ سوشل میڈیا پر ادا کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اب اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حمائمہ ملک نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کا لکھنا تھا کہ بہت بہت شکریہ ڈاکٹر میری زندگی میں آنے کے لیے، انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے معالج کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں حمائمہ ملک کو اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے دوران گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اس پوسٹ کا سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جانا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے اس پوسٹ پر تنقیدی تبصروں کی بوچھاڑ کر دی ہے تاہم حمائمہ ملک کی جانب سے اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا گیا۔

مزیدخبریں