اساتذہ کی بھرتی پالیسی تبدیل

7 Dec, 2020 | 11:22 PM

Raja Sheroz Azhar

(عمران یونس) کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں میں گھپلے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے عارضی اساتذہ کی بھرتی پالیسی تبدیل کر دی۔


 تفصیلات کے مطابق بھرتی کیلئے اب کالجز میں درخواستیں جمع نہیں ہونگی۔امیدوار ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کو آن لائن درخواستیں جمع کروائیں گے۔درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد ڈیٹا کالجز کو دیا جائے گا۔کالج پرنسپلز شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کرینگے،پہلے مرحلے میں تین ہزار سی ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں دو ہزار سی ٹی آئیز بھرتی ہوں گے۔

مزیدخبریں