(علی اکبر) مریم نواز شریف نے بادامی باغ جلسہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران پنجابی زبان کا استعمال کیا جبکہ پشتو میں بھی چند الفاظ بولے۔
مریم نواز شریف 14 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے جلسہ کو کامیاب کرنے لاہور کہ سڑکوں پر نکل آئیں، مریم نواز شریف نے لوہے والی پلی بادامی باغ پر کارکنان سے خطاب کرنا شروع کیا تو پنجابی زبان کا استعمال کیا، بادامی باغ اور ملحقہ آبادی میں پشتو بولنے والے کثیر تعداد میں بستے ہیں،جس کا ذکر جب مریم نواز شریف سے اسٹیج پر موجود قائدین نے کیا تو اسٹیج پر موجود پشتو بولنے والے کارکن نے انہیں پشتو میں دو الفاظ بتائے جس پر مریم نواز شریف نے ان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پشتو بولنے والے کارکنان کی توجہ مزیداپنی جانب مبذول کروائی۔
مریم نواز کا خطاب کے دوران پنجابی اور پشتو زبان کا استعمال
7 Dec, 2020 | 11:18 PM