ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کو ہاتھ لگانے والےسپورٹر کی دھلائی ہوگئی

مریم نواز کو ہاتھ لگانے والےسپورٹر کی دھلائی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ریلی کارکنان کو متحرک کرنے کے لئے رواں دواں ہے، 13 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئے دیگر پارٹی قائدین بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ سکیورٹی گارڈز نے ن لیگ کے سپورٹر کو دھوڈالا۔

تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر ہونے والے  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے لئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں لاہور میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور سلسلہ میں گزشتہ روز کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے ریلی کی صورت میں شاہدرہ پہنچی، ان کے ہمراہ پارٹی قائدین، کارکن بھی ریلی کی جگہ مریم نواز کی تقریر سننے کے لئے موجود تھے جبکہ پارٹی کے متوالوں کو جوش وجذبہ اور حکومت مخالف تقریر کرتے 13 دسمبر کو  ہونے والےجلسےمیں شرکت کی دعوت دی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے شاہدرہ میں چھڑی لگنے کے واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے ان کی تقریر اس وقت ختم ہو چکی تھی جب انہیں چھڑی لگی، مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس پر سنسنی پھیلانے کی کوئی ضرورت نہیں وہ چھڑی کسی نے جان بوجھ کر نہیں پھینکی بلکہ غلطی سے آکر لگی۔

قبل ازیں گزشتہ روز  مریم نواز کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتیں 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر نون لیگ کی میزبانی میں حکومت کے خلاف جاری تحریک کا آخری جلسہ کرے گی،جلسے سے قبل کارکنان کو متحرک کرنے کے لئے مریم نواز شریف نے جی ٹی روڈ لاہور کا رخ کیا اور بادامی باغ لوہے والی پلی کے مقام پر کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے بولیں میں آپ کی بیٹی لاہور کی بیٹی، لاہور کی بہن آپ کو مینار پاکستان جلسہ کہ دعوت دینے آئی ہوں،چاہے آندھی آئے طوفان آئے، جلسے کی اجازت ملے یا نہ ملے ، ٹرانسپورٹ ہو یا نہیں، اس کے باوجود لاہور کے جلسے میں پہنچیں ۔

نواز شریف کی جنگ آپ کے لئے ہے، مریم نواز شریف نے کارکنان سے سوال کیا کہ جلسہ میں کون کون آئے گا، جس کے جواب میں کارکنان نے ہاتھ کھڑا کرکے دیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ رکاوٹیں توڑ کر آنا ہوگا، سب رکاوٹیں توڑ کر آنا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر نعرے لگوائے کہ گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو، جبکہ کارکنان کو آئی لو یو بھی بولا۔

بعدازاں واپس جاتے سکیورٹی گارڈ نے ان کو حصار میں لیا تاکہ کارکنان دور رہیں اسی ثناء میں ایک چاہنے والے نے ان  کی کمر پر یاتھ رکھ دیا،سکیورٹی گارڈ نے متوالے پرتھپڑوں کی بارش کردی جبکہ مریم صاحبہ نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور گاڑی میں بیٹھی گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer