ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ سیاسی آلودگی پھیلانے والوں کوداتا کی نگری میں رسوائی کا سامنا ہوگا‘‘

’’ سیاسی آلودگی پھیلانے والوں کوداتا کی نگری میں رسوائی کا سامنا ہوگا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ 13 دسمبر کو آر ہوگا نا پار، صرف قانون کا وار ہوگا،  اور جو برستے ہیں وہ گرجتے نہیں یہ صرف 13 دسمبر کو برسیں گے، حکومت اپنی رٹ کو یقینی بنائے گی، سیاسی آلودگی پھیلانے والوں کو داتا کی نگری میں رسوائی کا سامنا ہوگا۔

 
ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نادان اپوزیشن سیاسی آلودگی پھیلانے میں مصروف ہے، سیاسی آلودگی پھیلانے والے عناصر سن لیں داتا کی نگری میں رسوائی انکا مقدر ہے کھوکھلی تحریک کے بیانیے کا جنازہ لاہور میں نکلے گا،   غیر ذمے دارانہ اپوزیشن اپنی انا کی تسکین کے لئے کھیل کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جائے گی، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، یہ استعفی دینے کا شوق فورا پورا کریں، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے چاچو کے بیانیے سے اختلاف کررہی ہیں چاچو گریٹر ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں، عدالتوں کے فیصلے اور این سی او سی کے فیصلے کے مطابق اجتماعات پر پابندی ہے،حکومت اپنی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھیں گے ۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  سڑکوں پر دندنای والی خاتون اداروں اور عوام پر خودکش حملے کررہی ہیں نیب سے قوم کی اپیل ہے کہ مریم کی رسی کو ڈھیلا کیوں چھوڑا ہے  جس مقصد کے لئے مریم کو بیل دی گئی تھی وہ تو والد محترم کے باعث دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹس، دفاتر، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات میں کورونا ایس او پیز لپر عملدرماد یقینی بنایا جائے گا،  ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ جنگی بنیادوں پر کام کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer