ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ نے متعدد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سیل کر دیئے

ضلعی انتظامیہ نے متعدد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سیل کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد ) ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑا کریک ڈاؤن, ضلعی انتظامیہ نے 59 شادی ہالز، دکانیں، چائے، کیفے، سیلونز، ہوٹل،ریسٹورنٹس مارکیز اور سنوکر کلبز کو بھی سیل کیا گیا ۔
 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور ان ایکشن، ڈی سی لاہور مدثر ریاض سمیت تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے۔مارکیٹس شاپنگ مال اور دکانوں پرخلاف ورزیاں پائی گئیں، 59 کو سیل کیا گیا، ریسٹورنٹس، کیفے اور ہوٹلز پر 28 خلاف ورزیاں، 28 کو سیل کردیاگیا۔میرج ہالز کی چیکنگ کے دوران 19 خلاف ورزیوں پر تمام کوسیل کیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ازخود رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رات 10 بجے کے بعد دکانیں کھلی ہونے پر بھر پور کریک ڈاؤن کیا۔ ڈی سی مدثر ریاض نے وائے بلاک ڈیفنس، ایم ایم عالم روڈ، قصوری روڈ اور قذافی اسٹیڈیم کے علاقے کے دورے کیےاور رات دس بجے کے بعد دکانیں اور ریسٹورنٹس کھلے ہونے پر انہیں سیل کروا دیا اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر کے ہمراہ کینٹ کےعلاقے کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے گولڈن بریک سنوکر کلب جی ٹی روڈ، گامنگ زون، مولوی گول گپے چوک شالیمار، ناصر جنرل سٹور، مائی ڈالر شاپ باغبانپورہ، امرتسری ہریسہ کو گوالمنڈی میں سیل کر دیا گیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer