دلہن کا کورونا ٹیسٹ مثبت،دلہا پھر بھی بارات لے آیا

7 Dec, 2020 | 06:42 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان میں ایک دلہن کا شادی کے دن کورونا مثبت آگیا جس کے باعث شادی کی تقریب کورونا کیئر سنٹر میں  انجام پائی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کلیواڑا کے علاقے کی رہنے والی لڑکی کی شادی کے دن ہی کورونا رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد اسے کورونا کیئر سنٹر منتقل کردیا گیا۔ دولہا جو کہ سرکاری ٹیچر ہے اس نے دلہن کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود شادی نہ روکی اور بارات لے کر کورونا کیئر سنٹر پہنچ گیا۔

  شادی میں دولہا دلہن کے والدین کے علاوہ عملے کے تین افراد کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی جس کا مقصد کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا۔ دولہا دلہن نے عروسی ملبوسات کی بجائے کورونا کا حفاظتی لباس پہن کر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں۔

مزیدخبریں