(علی شہباز) نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی، کل قومی سکواڈ مقامی ہوٹل میں شفٹ ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ سے پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر آگئی، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت اور کیوی بورڈ نے قومی سکواڈ کو آئسو لیشن چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے، قومی سکواڈ میں شامل 52 اراکین کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے، چھٹے اور نویں روز کورونا مثبت آنے والے دو اراکین کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔
کیوی بورڈ کے فیصلے کے بعد قومی سکواڈ کل آئسولیشن سے نکل کر قریبی ہوٹل منتقل ہوجائے گا جہاں سے سکواڈ کل کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا، آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے، اتوار کے روز قومی سکواڈ کی ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، قومی سکواڈ کے تمام اراکین کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا، کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی، شاہد اسلم آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں سکواڈ کو جوائن کرینگے۔