ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کر دیا

ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو ) ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایجنٹ مافیا متحرک،ایچ ای سی نے سٹوڈنٹس الرٹ میں ایجنٹس سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والے طلباء کی ڈگریاں منسوخ کرنے کی دوبارہ وارننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی جعلی تصدیق پر دوبارہ الرٹ جاری کر دیا ہے اور اس ضمن میں طلباء کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خود کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی کا ایجنٹ ظاہر کرنے سے شخص سے محفوظ رہیں ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کسی کو اپنا ایجنٹ مقرر نہیں کیا۔ایچ ای سی نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ ایجنٹ کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل غیر قانونی تصور ہوگا اور ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے اپنا کوئی ایجنٹ مقرر نہیں کیا۔

ایچ ای سی کے مطابق ایجنٹ مافیا ڈگریوں ہر جعلی مہریں اور ایچ ای سی کے جعلی اسٹیکرز چسپاں کرتا ہے۔ ایجنٹ سے ڈگریاں تصدیق کرانے پر ایچ ای سی ڈگریوں کو منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔ ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی کے دفتر سے کرائیں۔ ڈگریوں کی تصدیق میں جعلسازی کی شکایت کے باعث ایچ ای سی نے تیسری مرتبہ الرٹ جاری کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer