ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا سے 1282 اموات ہوگئیں

لاہور میں کورونا سے 1282 اموات ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد/زاہد چودھری) لاہور میں کورونا وبا کے وار جاری ہیں،شہر میں کورونا مزید 13 زندگیاں نگل گیا،کوروناکےشہر میں 149نئے مریض سامنے آ گئے.  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز، دکانیں، چائے، کیفے، سیلونز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے وار جاری تیزی کے ساتھ جاری ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونامزید13زندگیاں نگل گیا، 149 نئے مریض سامنے آ ئے، لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 60755ہوگئی، لاہور میں کورونا سے ابتک 1282 اموات ہو چکی ہیں،سرکاری ،پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 323 مریض داخل ہوئے،میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 132 مریض زیر علاج ہیں۔

میوہسپتال میں 44مریض آئی سی یو،5وینٹی لیٹرپرزیرعلاج ہیں،پی کے ایل آئی میں 8 آئی سی یو اور 2 وینٹی لیٹر پرزیرعلاج ہیں،سروسزمیں کوروناکے20مریض آئی سی یو،10وینٹی لیٹرپر،جناح ہسپتا ل میں9مریض زیرعلاج،6آئی سی یو میں ہیں،گنگارام ہسپتال میں کوروناکا1مریض زیرعلاج ہیں۔سوشل سکیورٹی ہسپتال میں 3مریض زیرعلاج جن میں سے 1مریض آئی سی یو میں ہے۔

حمید لطیف ہسپتال میں کوروناکے36مریض زیرعلاج ہیں، 14مریض آئی سی یو،1وینٹی لیٹرپرہے،ڈاکٹرزہسپتال میں کوروناکے17مریض زیرعلاج ہیں،ہسپتال میں کوروناکے3مریض آئی سی یو میں ہیں،فاروق ہسپتال میں 23مریض،12آئی سی یو،2وینٹی پرزیرعلاج ہیں،اتفاق ہسپتال میں 30 مریض ،8 آئی سی یو،1وینٹی لیٹرپرہے، لاہور کیئر ہسپتال میں 4 مریض آئی سی یو میں زیر علاج،نیشنل ہسپتال میں کوروناکے11مریض،شوکت خانم ہسپتال میں کورونا کے4مریض زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑا کریک ڈاؤن کرتے شادی ہالز، دکانیں، چائے، کیفے، سیلونز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیل کردیے،59 مارکیٹس،شاپنگ ملز،دکانیں کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پرسیل کیا گیا،ڈی سی مدثر ریاض کا کہناتھا کہ ریسٹورنٹس، کیفے اور ہوٹلز پر 28 خلاف ورزیاں  ہونے پرسیل کیا گیا،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 19 میرج ہالزکوسیل کیاگیا،رات گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرفیلڈ میں متحرک رہے۔
ڈی سی مدثرریاض نےایس او پیزکی چیکنگ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ڈیفنس بلاک، ایم ایم عالم روڈ، قصوری روڈ اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بی بی کیوٹونائٹ ریسٹورنٹ ،سیکنڈ کپ کافی، کافی پلاننٹ، برگر بی لیب سیل کی گئی،علی عباس بابر شاپ اور کافی بین اینڈ ٹی لیف ریسٹورنٹ سیل کیا گیا۔

اے سی کینٹ نے جیدی سلاد، برگر، پان بار، ڈبل کس سنوکر کلب،نثار ہوٹل اور مجید آٹو کو سیل کر دیا گیا،علی الیکٹرک شاپ، وارث نان شاپ، برکی سپر سٹور،زیڈ اینڈ زیڈ گرم مصالحہ سٹور، بسم اللہ جنرل سٹور،قیصر فارمیسی، اللہ ہو میٹ، رضا سینیٹری شاپ،استاد ظہیر شاپ، ظہیر سائیکل شاپ سیل کئے گئے، آمین کلاتھ شاپ،بابو فش ہوٹل اور حسن پیلس میرج ہال کیخلاف 2 ایف آئی آردرج کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے ایس اوپیز کی چیکنگ کرتے گولڈن بریک سنوکر کلب جی ٹی روڈ، گامنگ زون،مولوی گول گپے چوک شالیمار، ناصر جنرل سٹور، مائی ڈالر شاپ، 13 شادی ہالز، مارکیز، 15 دکانوں کو سیل کیا،گلشن راوی میں الغنی میرج ہال اور ایس ایچ کیٹرنگ سیل کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer