ایاز صادق,رانا مشہود,خواجہ سعد رفیق,جاوید لطیف سمیت18قائدین پر مقدمہ درج

7 Dec, 2020 | 11:38 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)گلشن راوی میں مسلم لیگ ن کے جلسہ پر تھانہ شیرا کوٹ میں 18 قائدین سمیت پانچ سو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ شیراکوٹ میں درج ہونے والےمقدمے میں انسداد کورونا ایکٹ 2020 کی 17،18اور 19 دفعات،شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانےکی دفعات 290 ، 291 ، 16ایم پی او اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں ایم این اے ایاز صادق،ایم این اےجاوید لطیف،ایم این اےخواجہ سعد رفیق،مہر اشتیاق،رانا مشہود، عطا تارڑ ،چودھری ارشدگجر،جاوید سرور بھٹی،مشتاق واگی،اشرف ہتھوڑی،ملک شہزاد،عامر شاہ،ملک ذیشان عابد بھٹی،مہر شبیر ہیرو کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں شہباز غوث اور ملک آصف بھی نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنماوں پر ایک اور ایف آئی درج ہوئی تھی، خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر تھانہ چوہنگ کےباہر ملتان روڈ پر احتجاج کرنے پر لیگی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،پارٹی کی اہم شخٰصیات میں عطااللہ تارڑ،سیف الملوک کھوکھر،سائرہ تارڑ،فیصل کھوکھر ،مہر اشتیاق احمد کے علاوہ گرفتار لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے بھائی  خواجہ آصف نذیر  پر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں ایم پی اے نفیسہ بی بی،سمیع اللہ اللہ خاں،بی بی وڈیری،میاں احسن ،سابق ایم پی اے محمد وحید نرگس بی بی،نسیم بانوکا نام بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ نیب دفتر کےباہرہنگامہ آرائی کیس میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیر گرفتار کیا، خواجہ عمران کی گرفتاری پرمریم نواز،خواجہ سعدرفیق اورسردار ایازصادق نے بھرپور مذمت کی تھی، رہنماؤں کا کہناتھا کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں